نیویارک میراتھون کا سنسنی خیز مقابلہ اتوار کے روز اختتام پذیر ہو گیا، جس میں کینیا کے دو رنرز کا مظاہرہ انتہائی دلچسپ رہا۔ کپروٹو نے دو گھنٹے، آٹھ منٹ اور نو سیکنڈ کا وقت لے کر یہ مقابلہ جیتا، جبکہ ان کے ہم وطن الیگزینڈر موٹیسو محض ایک سیکنڈ کے فرق سے رنر اپ رہے، جس سے یہ ایک تاریخی ‘فوٹو فنش’ ثابت ہوئی۔
غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل آمد کیلئے ترکیے میں اجلاس، اسحاق ڈار شرکت کریں گے
خواتین کی کیٹیگری میں بھی کینیا کی ہیلن اوبیری نے دو گھنٹے، انیس منٹ اور اکاون سیکنڈ کا وقت لے کر فتح حاصل کی۔ اس سال کی میراتھون میں پچاس ہزار سے زائد رنرز نے شرکت کی، جنہوں نے بیالیس کلومیٹر طویل ریس مکمل کی۔
شرکاء میں بیس سے زائد پاکستانی رنرز بھی شامل تھے، جن میں سارہ طہور نے تین گھنٹے اور چونتیس منٹ میں ریس مکمل کر کے ‘سکس اسٹار فنشر’ کا اعزاز حاصل کیا، جو ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔