7 طیارے گرانے کے دعوے پر مودی کی خاموشی، دعوے کی تصدیق کرتی ہے، کانگریس

7 طیارے گرانے کے دعوے پر مودی کی خاموشی، دعوے کی تصدیق کرتی ہے، کانگریس

0

بھارت میں آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور اپوزیشن جماعت کانگریس نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

صائم ایوب نے عمر اکمل کا سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ برابر کر دیا

کانگریس رہنما راہول گاندھی نے ایک بیان میں کہا کہ نریندر مودی ایک بزدل شخص ہیں جن کے پاس کوئی وژن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے کھڑے ہونے کی ہمت نہیں رکھتے اور اگر ان میں جرات ہے تو وہ ثابت کریں کہ ٹرمپ کے بیانات جھوٹے ہیں۔ راہول گاندھی کے مطابق مودی اس حقیقت کو نہیں جھٹلا سکتے کہ انہوں نے خود ہی آپریشن سندور کو رکوا دیا تھا۔

اسی دوران کانگریس کی رہنما سوپریا شری نیت نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق آپریشن کے دوران بھارت کے سات طیارے مار گرائے گئے، اور مودی کی خاموشی اس بیان کی تصدیق کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی امریکی صدر سے شدید خوفزدہ ہیں اور ان کی بزدلی نے پورے بھارت کی عزت داؤ پر لگا دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.