واشنگٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائیجیریا میں مسیحی برادری کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد پر شدید ردعمل دیتے ہوئے نائیجیریا کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔
ن لیگ کے اہم وزرا سے ملاقات، فواد چوہدری نے اندرونی کہانی بتادی
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر نائیجیرین حکومت مسیحیوں کے قتل عام کو نہ روکی تو امریکا نائیجیریا کی مالی امداد بند کر دے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے محکمہ جنگ کو ہدایت دی ہے کہ نائیجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کرے۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اپنی طاقت کے بل پر نائیجیریا میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کو ختم کر سکتا ہے اور وہ خاموش تماشائی نہیں بنے گا۔ صدر کے احکامات کے بعد امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے تصدیق کی کہ نائیجیریا میں کارروائی کے لیے مکمل تیاری کی جا رہی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق نائیجیریا کے مختلف علاقوں میں حالیہ مہینوں کے دوران فرقہ وارانہ تشدد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس میں متعدد مسیحی شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔