امریکا اور چین نے فوجی رابطوں کے قیام پر اتفاق کر لیا: وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ

امریکا اور چین نے فوجی رابطوں کے قیام پر اتفاق کر لیا: وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ

0

واشنگٹن میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور چین نے فوجی رابطوں کے قیام پر اتفاق کر لیا ہے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان جنوبی کوریا میں اہم ملاقات ہوئی۔

جنوبی افریقا کیخلاف فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کی پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟

پیٹ ہیگسیتھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ انہوں نے اپنے چینی ہم منصب ڈونگ جن کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں اس فیصلے کو حتمی شکل دی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا میں ٹرمپ اور شی کی ملاقات کے بعد ان کی ڈونگ جن سے ملائیشیا میں ملاقات بھی ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے امن، استحکام اور بہتر تعلقات کو مشترکہ مفاد قرار دیا۔

ہیگسیتھ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ فوجی رابطے قائم کیے جائیں تاکہ کسی ممکنہ تنازعے کی صورت میں کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔

چین کی جانب سے اس پیشرفت کی تصدیق یا تردید تاحال سامنے نہیں آئی۔ ماہرین کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان براہ راست فوجی رابطے غیر ارادی تنازعات سے بچنے کا مؤثر ذریعہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.