پچ پر نمایاں ‘نئی لکیریں’، وائیڈ بال سے متعلق آئی سی سی کا نیا قانون کیا ہے؟

پچ پر نمایاں 'نئی لکیریں'، وائیڈ بال سے متعلق آئی سی سی کا نیا قانون کیا ہے؟

0

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے کے دوران پچ پر نمایاں نیلی لکیریں دیکھنے میں آئیں جنہوں نے شائقین کرکٹ کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔ یہ لکیریں وائیڈ بال کے نئے قانون سے متعلق ہیں جنہیں آئی سی سی نے تجرباتی بنیادوں پر متعارف کرایا ہے۔

یہ قانون فی الحال چھ ماہ کے ٹرائل مرحلے میں ہے اور اگر کامیاب رہا تو اسے باضابطہ طور پر وائٹ بال کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں نافذ کر دیا جائے گا۔

2025 میں کون سے اے آئی کورسز فائدہ مند؟ 10 بہترین پروگراموں کی فہرست

پرانے قانون کے مطابق، کوئی بھی گیند جو لیگ اسٹمپ سے باہر جاتی تھی، وائیڈ قرار دی جاتی تھی۔ اس سے بیٹرز کو فائدہ ہوتا تھا کیونکہ وہ اسٹمپ سے ہٹ کر کھڑے ہو کر بولرز کو لیگ سائیڈ پر بولنگ کرنے پر مجبور کر سکتے تھے، جس سے اکثر وائیڈ بالز دی جاتیں۔

نئے قانون کے تحت، لیگ اسٹمپ کے قریب دو نئی لکیریں شامل کی گئی ہیں جو دائیں اور بائیں ہاتھ کے بیٹرز دونوں کے لیے رہنمائی فراہم کریں گی۔ اب اگر گیند ان نئی لکیروں کے اندر سے گزرے گی تو اسے وائیڈ نہیں سمجھا جائے گا، تاہم اگر گیند ان لکیروں سے باہر نکل جائے تو وہ وائیڈ قرار پائے گی۔

اس تبدیلی سے بولرز کو یہ سہولت ملے گی کہ وہ لیگ سائیڈ پر نسبتاً زیادہ کھل کر بولنگ کر سکیں گے اور غیر ضروری ایکسٹرا رنز سے بچ سکیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.