مذہبی جماعت کے حالیہ احتجاج کے بعد پنجاب بھر میں پولیس نے ملزمان کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق لاہور میں اب تک 624 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔
ایرانی صدر کی دلچسپ ویڈیو وائرل تفصیل جانئے
ذرائع کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی آپریشن تیزی سے جاری ہے اور مجموعی طور پر 5100 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں وہ عناصر شامل ہیں جنہوں نے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ، تشدد اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی۔