نئی دہلی: بھارت کی مختلف ریاستوں میں کھانسی کا سیرپ پینے سے 14 بچے ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بچوں کی اموات مدھیہ پردیش، راجستھان اور تامل ناڈو میں ہوئیں۔ صرف مدھیہ پردیش میں 11 بچے ہلاک ہوئے، جب کہ مجموعی طور پر 14 ہلاکتوں کے بعد متعدد ریاستوں میں اس سیرپ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق کھانسی کے سیرپ میں زہریلے کیمیکل کی خطرناک مقدار پائی گئی، جس کے بعد متعلقہ دواساز کمپنی کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ایک ڈاکٹر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ کمپنی پر ادویات میں ملاوٹ اور ڈرگز اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔