sui northern 1

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ کہاں سے چلتا ہے؟بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

0
Social Wallet protection 2

راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ جیل سے نہیں بلکہ باہر سے چلایا جاتا ہوگا۔

 

sui northern 2

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری درخواست ہے کہ عمران خان کے کیسز بھی دیگر مقدمات کی طرح چلائے جائیں، تاکہ وکلا، میڈیا اور عوام کو ان تک رسائی حاصل ہو۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے واضح طور پر کہا ہے کہ یہ اوپن ٹرائل ہونے چاہییں۔

 

انہوں نے کہا کہ ٹرائل کو تیزی سے مکمل کرنے سے شکوک و شبہات جنم لیتے ہیں، عمران خان کے مقدمات کے ٹرائل کے طریقہ کار نے عدلیہ پر سوالات کھڑے کیے ہیں، جس سے عوام کا عدلیہ پر اعتماد متاثر ہو رہا ہے۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت گزشتہ 8 ماہ سے تاخیر کا شکار ہے، ہم ہر سماعت پر اوپن ٹرائل سے متعلق سوال اٹھاتے ہیں۔

 

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بہنوں کا کسی ایجنسی سے کوئی رابطہ یا تعلق نہیں، بعض اوقات بات کی غلط فہمی یا غلط تاثر پھیل جاتا ہے، بدقسمتی سے اندر کی باتیں باہر آتی ہیں جس سے غیر ضروری تنازعات جنم لیتے ہیں۔ عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ اس طرح کے معاملات پر بات سے گریز کیا جائے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا مؤقف واضح ہے کہ دہشتگردی کا خاتمہ ہونا چاہیے، اور اگر خیبرپختونخوا میں کوئی آپریشن ہو رہا ہے تو کوشش ہونی چاہیے کہ دونوں طرف جانی نقصان نہ ہو۔ علی امین گنڈا پور اس وقت تک وزیر اعلیٰ رہیں گے جب تک انہیں بانی چیئرمین کا اعتماد حاصل ہے۔

 

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ جیل سے نہیں چلتا بلکہ باہر سے چلایا جاتا ہوگا، تاہم اس اکاؤنٹ سے متعلق پالیسی کے بارے میں انہیں علم نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.