بھارتی بورڈ نے 0-6 اور فائر سیلیبریشن پر پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی سی سی سے شکایت کردی

0

بھارتی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو ایک ای میل کے ذریعے پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف شکایت درج کراتے ہوئے فاسٹ بولر حارث رؤف اور بیٹر صاحبزادہ فرحان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ حارث رؤف نے میچ کے دوران شائقین کی جانب سے "کوہلی کوہلی” کے نعرے لگانے پر اشتعال انگیز انداز میں جیٹ کریش کا اشارہ کیا اور چھ صفر کا نشان دکھایا، جب کہ صاحبزادہ فرحان نے پچاس رنز مکمل ہونے پر گن فائر کی طرز پر جشن منایا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کا مؤقف ہے کہ یہ رویہ کھیل کی روح کے منافی ہے اور آئی سی سی کو چاہیے کہ اس پر سخت نوٹس لے۔ اس حوالے سے میچ ریفری اینڈی ڈی پائی کرافٹ کو ویڈیو ثبوت بھی فراہم کیے گئے ہیں تاکہ ان حرکات پر ضابطے کے مطابق کارروائی کی جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.