قومی ہیرو ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو کوالیفائنگ راؤنڈ میں شاندار پرفارمنس کے بعد فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ ارشد نے اپنی تیسری تھرو میں 85.28 میٹر کی بہترین تھرو پھینکی، جو بھارت کے نیرج چوپڑا کی 84.85 میٹر کی تھرو سے بھی بہتر ہے۔ بھارت کے نیرج چوپڑا اور جرمن کھلاڑی جولین ویبر بھی فائنل میں شامل ہیں، جنہوں نے بالترتیب 84.85 اور 87.21 میٹر کی تھرو کی۔ کینیا کے جولیس ییگو نے بھی 85.96 میٹر کی تھرو کے ساتھ فائنل کوالیفائی کیا ہے۔ جیولن تھرو کا فائنل کل کھیلا جائے گا، جہاں ان کھلاڑیوں کی ٹکر متوقع ہے۔