ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغوا اور دھمکیاں دینے کے کیس میں ملزم حسن زاہد کی اغواکے مقدمہ میں ضمانت خارج کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کیس کے ملزم کی نئے مقدمہ میں بھی گرفتاری ڈال دی۔
پولیس نے عدالت سے اغوا کے مقدمہ میں 8 دن کے جسمانی ریمانڈکی استدعا کی تھی، عدالت نے اغوا کے مقدمہ میں ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کاحکم جاری کردیا۔
عدالت نے دھمکیاں دینے اور نقدی چھینے کے مقدمہ میں 2 دن کا جسمانی بھی ریمانڈ منظورکیا۔
پولیس کے مطابق ملزم سے موبائل، گاڑی اوراسلحہ برآمدگی کی جائیگی جبکہ ملزم کی نشاہدی پر دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائیگا۔
