شہریوں کو کچن گارڈننگ کے تحت موسم سرما کی سبزیاں کاشت کرنے کی ہدایت

0

 

 

فیصل آباد کے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسم سرما کی سبزیاں کچن گارڈننگ کے تحت اپنے گھروں یا باغیچوں میں اگانا شروع کریں کیونکہ یہ سبزیاں ستمبر اور اکتوبر میں کاشت کی جاتی ہیں اور فروری و مارچ تک برداشت ہوتی رہتی ہیں۔ ادارے کے مطابق بند گوبھی، پھول گوبھی، پیاز، سلاد اور بروکلی جیسی سبزیاں پنیری کے ذریعے جبکہ آلو، مٹر، گاجر، مولی، شلجم، پالک، میتھی، دھنیا اور لہسن جیسی سبزیاں براہ راست زمین میں بیجی جا سکتی ہیں، بشرط یہ کہ پودوں کو دن میں کم از کم چھ گھنٹے سورج کی روشنی میسر ہو۔ ترجمان نے بتایا کہ کچن گارڈننگ سے تازہ، صحت بخش اور زہریلی ادویات سے پاک سبزیاں حاصل ہوتی ہیں جو نہ صرف صحت کے لیے فائدہ مند ہیں بلکہ گھریلو اخراجات میں بھی کمی لاتی ہیں۔ شہری گملوں، پلاسٹک بیگ، ڈبوں یا گھر کی چھت پر بھی سبزیاں اگا سکتے ہیں، جبکہ اگر کسی جگہ سایہ زیادہ ہو تو وہاں دھنیا، پودینہ، پالک اور سلاد جیسی پتوں والی سبزیاں کاشت کی جا سکتی ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ زمین ناپنے کے لیے ایک مرلہ زمین کو دو سو بہتر مربع فٹ مانا جاتا ہے، اور اس پیمانے پر کھاد اور بیج کی مقدار طے کرنا آسان ہوتا ہے، اس لیے سبزیاں اگانے سے پہلے دستیاب جگہ کا درست اندازہ ضرور لگائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.