
پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے والد کے انتقال کے بعد کانسرٹ میں پرفارم کرنے پر ہونے والی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ والد کے انتقال کے اگلے دن ہی انہوں نے کراچی میں یومِ آزادی کے موقع پر کانسرٹ میں پرفارم کیا تھا، جس پر کچھ لوگوں نے تنقید کی جبکہ مداحوں نے سراہا۔ کینیڈا میں انٹرویو کے دوران عاطف اسلم نے کہا کہ ان کے ذاتی معاملات پر باتیں کرکے لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں اور انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری پوری کریں گے، کوئی انہیں یہ نہیں بتا سکتا کہ کب کیا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں صرف ان کی موسیقی کی وجہ سے پسند یا ناپسند کیا جائے، نہ کہ ذاتی فیصلوں پر تنقید کی جائے۔
