بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا، کب اور کہاں کہاں ؟ جانئے

0

پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں 12 سے 24 گھنٹوں کےدوران بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔

نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 12 سے 24 گھنٹوں کےدوران وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

چترال، دیر، سوات،بونیر، ایبٹ آباد سمیت دیگر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جس سے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں بشمول گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، جہلم، نارووال میں شدید بارش متوقع ہے جس سے شہری اور دیہی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش متوقع ہے۔ گلگت، ہنزہ، اسکردو، نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کے خدشہ کے پیش نظر سفر سے پہلے موسمی صورتحال چیک کریں، مقامی آبادی، کسان اور متعلقہ ادارے ہائی الرٹ رہیں، بروقت حفاظتی اقدامات اختیار کریں۔

نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے اپیل کی ہے کہ دریاؤں کے کناروں اور واٹر ویز پر رہائش پذیر افراد فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.