وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ سے ملاقات، 6 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

0

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے بنگلہ دیش کے دورے کے دوران مشیر خارجہ ایچ ای ایم ڈی توحید حسین سے تفصیلی ملاقات کی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان 6 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیے گئے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ پوسٹ کے مطابق ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار نے ڈھاکا میں بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ ایچ ای ایم ڈی توحید حسین سے تفصیلی ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جن میں اعلیٰ سطح کے دورے، تجارتی و اقتصادی تعاون، عوامی روابط، ثقافتی تبادلے، تعلیم اور استعداد کار میں اضافے کے منصوبے اور انسانی ہمدردی سے متعلق امور شامل تھے۔

اس موقع پر علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو ہوئی جن میں سارک کی بحالی، فلسطین کے مسئلے اور روہنگیا بحران کے حل جیسے موضوعات زیر بحث آئے۔

بات چیت تعمیری ماحول میں ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان موجود خیرسگالی اور دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتی ہے، فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ نے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.