بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یوم آزادی کے موقع پر کہا کہ ملک میں موٹاپا ایک بڑا مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔
انہوں نے قوم سے کہا کہ اگر ہر خاندان کھانے میں استعمال ہونے والے تیل کو دس فیصد کم کر دے تو سب کی صحت بہتر ہو سکتی ہے۔ مودی نے کہا کہ کھانا پکانے کے لیے کم تیل والے روایتی طریقے جیسے روسٹنگ اور اُبالنا اپنانا چاہیے۔ ساتھ ہی ورزش، چہل قدمی، یوگا اور گھر پر ورزش کو روزانہ کی زندگی کا حصہ بنانے کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے دلیہ، دالیں، سبزیاں اور موسمی پھل زیادہ کھانے کا مشورہ دیا۔ بھارت میں موٹاپے کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے، خاص طور پر شہروں میں، جس کی وجہ سے ذیابیطس اور دل کی بیماریوں کے مریض بھی بڑھ رہے ہیں۔ یہ مسائل ملک کی صحت کے لیے بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔