چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی بحریہ ٹائون کی جائیداد نیلامی کا کیس سننے سے معذرت

0

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی سے متعلق کیس کی سماعت سے معذرت کر لی۔

سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس دوران چیف جسٹس نے کیس پرانے بینچ کو بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بہتر ہوگا کہ یہ معاملہ وہی بینچ سنے جس کے سامنے یہ پہلے زیر سماعت رہا ہے۔

دورانِ سماعت بحریہ ٹاؤن کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آ چکا ہے، اور اس فیصلے کی روشنی میں بحریہ ٹاؤن کی جانب سے مزید معروضات عدالت میں جمع کرائی جائیں گی۔

عدالت نے اضافی معروضات جمع کرانے کی اجازت دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.