واشنگٹن: امریکا نے ویزا حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے نیا فیصلہ متعارف کرا دیا ہے۔
امریکی حکام نے ویزا کے حصول کے لیے ایک پائلٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت بعض ممالک کے شہریوں کو امریکا جانے کے لیے 15 ہزار ڈالرز بطور ضمانت جمع کروانا ہوں گے۔
امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام ان ممالک کے لیے اٹھایا جا رہا ہے جن کے شہری ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد واپس نہیں جاتے۔ ایسے افراد کے لیے اب امریکا میں داخلے سے قبل 15 ہزار ڈالرز کا بانڈ لازمی ہوگا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی مسافر مقررہ مدت کے اندر واپس چلا جائے تو اسے یہ رقم واپس لوٹا دی جائے گی۔
یہ نیا پائلٹ پروگرام 20 اگست سے نافذ العمل ہوگا اور ابتدائی طور پر ایک سال تک جاری رہے گا۔