sui northern 1

’ہم ہوٹلز پر کھانا کھانے جاتے ہیں‘، گدھے کے گوشت کا معاملہ قائمہ کمیٹی فوڈ سکیورٹی میں پہنچ گیا

0
Social Wallet protection 2

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے فوڈ سکیورٹی کے اجلاس میں رکن اسمبلی سید ایاز شیرازی نے گدھے کے گوشت کی فروخت کا معاملہ اٹھایا۔

sui northern 2

چیئرمین کمیٹی نے اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہوٹلز میں کھانا کھانے جاتے ہیں، اور یہ ایک سنگین معاملہ ہے۔ گدھے کے گوشت کی فروخت صرف کسی ایک علاقے کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے۔ سوال یہ ہے کہ جہاں جہاں گدھوں کے گوشت کے کارخانے لگانے کی اجازت دی گئی، کیا وہاں سے گوشت کی غیرقانونی فروخت یا لیکج تو نہیں ہو رہی؟

اس پر سیکرٹری فوڈ اینڈ سکیورٹی نے وضاحت دی کہ وزارت کا دائرہ کار قومی سطح پر فوڈ پالیسی بنانا ہے۔ گوشت کی برآمد کے لیے لائسنس جاری کرنا ہمارا کام ہے، جبکہ مقامی سطح پر ایسے معاملات کی نگرانی اور کارروائی کرنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.