ان کو پتہ ہو گا کہ سلمان صفدر ملک سے باہر ہیں تو 24 گھنٹے کے اندر کیس لگا دیا: علیمہ خان

0

پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سلمان صفدر ملک سے باہر تھے، اس کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں کیس مقرر کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شاید یہ سمجھا جا رہا تھا کہ وکیل پیش نہیں ہوں گے، مگر سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہو گئے۔

 

سپریم کورٹ کے باہر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ کیس صرف 30 سیکنڈ سنا گیا اور 12 تاریخ مقرر کر دی گئی، یہ کہا گیا کہ اس سے پہلے کوئی وقت نہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے اہل خانہ کی ملاقات کا دن ہے اور عدالت سے اس کی اجازت بھی لی گئی ہے، توشہ خانہ کیس کی سماعت بھی آج ہی ہے۔ پچھلی سماعت پر پراسیکیوشن کے 12 وکلاء سمیت تقریباً 20 افراد آئے تھے، لیکن ہماری ٹیم سے صرف ایک وکیل کو جیل میں جانے کی اجازت دی گئی۔

 

علیمہ خان نے الزام لگایا کہ نہ وکلاء کو اندر جانے دیا جا رہا ہے، نہ ہی اہل خانہ کو۔ یہ نہ اوپن ٹرائل ہے اور نہ ہی قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔ ان کا مطالبہ تھا کہ شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ جج نے اہل خانہ اور وکلاء کو بلانے کا حکم دیا، لیکن اڈیالہ جیل کی انتظامیہ عدالتی حکم نہیں مان رہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.