پاکستانی اسکواش پلیئر مہوش علی کو میچ کے دوران نازیبا اشارہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔ ایشین اسکواش فیڈریشن نے غیر اخلاقی رویے پر مہوش علی پر چھ ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔
یہ واقعہ ایشین جونیئر چیمپئن شپ کے دوران پیش آیا، جہاں مہوش علی نے میچ ہارنے کے بعد حریف کھلاڑی کو نازیبا اشارہ کیا۔ اس نامناسب حرکت پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
حیرت انگیز طور پر نہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اس معاملے کا کوئی نوٹس لیا، نہ ہی پاکستان اسکواش فیڈریشن نے مہوش علی کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کی۔ تاہم، ایشین اسکواش فیڈریشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیتے ہوئے چھ ماہ کے لیے ان پر کھیلنے کی پابندی لگا دی ہے
