علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم

0

سیشن عدالت نے شراب واسلحہ برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب واسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔سیشن عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور وزیراعلیٰ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ساتھ ہی وزیراعلیٰ کے پی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی۔عدالت نے کہا کل 342 کا بیان ریکارڈ کرانے کیلئے آخری موقع ہے ورنہ یہ حق ختم کردیا جائے گا، بعد ازاں کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.