رقم واپس مانگنا جرم بن گیا، پولیس اہلکار نے شہری کے گھر پر دھاوا بول دیا

0

 لاہور میں پولیس اہلکار شبیر قمر کی جانب سے مبینہ طور پر بیرون ملک بھجوانے کے عوض لی گئی رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنا شہری طاہر کو مہنگا پڑ گیا۔ شبیر قمر نے ساتھیوں کے ہمراہ شہری کے گھر پر اسلحے اور ڈنڈوں سے حملہ کر دیا۔

واقعے کی تفصیلات کے مطابق حملہ آوروں نے طاہر اور اس کے اہلخانہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس سے طاہر کا سر پھٹ گیا جس پر اسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تشدد کے بعد ملزمان نے گھر پر فائرنگ کر کے علاقے میں خوف و ہراس بھی پھیلایا۔
پولیس نے شبیر قمر اور ساتھیوں کے خلاف دہشت پھیلانے اور فائرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ملزمان موقع سے فرار ہو چکے ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.