سی سی ڈی کیساتھ مقابلے میں شاہ گینگ کے مزید 2 اشتہاری ہلاک

لاہور (نیوز ڈیسک) سی سی ڈی پولیس اور شاہ گینگ کے درمیان مقابلے کے دوران مزید دو اشتہاری ہلاک ہو گئے۔ سی سی ڈی کی جانب سے دہشت کی علامت سمجھے جانے والے شاہ گینگ کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
پولیس حکام کے مطابق سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن لاہور نے اشتہاریوں کی موجودگی کی اطلاع پر نشتر کالونی میں چھاپہ مارا،اشتہاریوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جو آدھا گھنٹہ جاری رہی،زخمی ملزمان ہسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مارے گئے،ملزمان کے چند دیگر ساتھی فائرنگ کے دوران موقع سے فرار ہو گئےتعاقب جاری ہے.
پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک اشتہاریوں رحماد شاہ اور نعلین شاہ کا تعلق فیصل آباد کے شاہ گینگ سے تھا,ملزمان قتل، ڈاکے، راہزنی ، بھتہ و دیگر مقدمات میں پولیس کو مطلوب اشتہاری تھے,شاہ گینگ کے 7 خطرناک اشتہاری گزشتہ 3دنوں میں پولیس مقابلوں میں ہلاک ہو چکے ہیں،سی سی ڈی کا پنجاب بھر میں مفرور اشتہاریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے
