نیب کی استدعا منظور، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

0

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ملتوی کردی گئی۔ نیب پراسیکیوٹر کی تیاری کیلئے مہلت کی استدعا منطور کر لی گئی۔

قائم مقام چیف جسٹس نے پی ٹی آئی وکیل سے کہا آپ اپنے بندوں کو کہیں پیچھے ہٹ جائیں۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے پی ٹی آئی وکیل سلمان صفدر سےکہا اپنے ساتھ وکلا لا کر کیا آپ مجھ پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے جواب دیا سیاسی کیسز میں ایسا ہوتا ہے ہم ڈیکورم برقرار رکھیں گے۔ اس کیس میں خاتون کو بھی سزا ہے۔ عام طور پر خواتین کی سزا معطل ہو جاتی ہے۔ گزارش ہے ہمیں اپنا کیس شروع کرنے کا موقع دے دیں ۔ پیر کو کیس رکھیں اور مجھے سن لیں ۔ کیس بنایا ہے تو آئیں کھیلیں۔

اسپیشل پراسیکیوٹر جاوید ارشد ایڈووکیٹ نے کہا بالکل کھیلیں گے لیکن مجھے تیاری کیلئے چار ہفتوں کا وقت چاہیئے میں کبھی اس کیس کا حصہ نہیں رہا ۔ قائم مقام چیف جسٹس نے نیب کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کہا آئندہ سماعت کی تاریخ آرڈر میں لکھ دیں گے۔

بانی کی بہنیں ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ، عمر ایوب ، شبلی فراز اور دیگر رہنما عدالت میں موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.