فنانس بل، اعلیٰ سطح اختیاراتی کمیٹی قائم

0

فنانس بل، اعلیٰ سطح اختیاراتی کمیٹی قائم

(نیوز ڈیسک)فنانس بل میں متعارف ترمیم پر تحفظات دور کرنے کیلئے اعلیٰ سطح اختیاراتی کمیٹی قائم کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی کی تشکیل وزیراعظم شہبازشریف نے دی ہے۔ کمیٹی ٹیکس افسران کے اختیارات کا ممکنہ ناجائز استعمال روکنےکو یقینی بنائے گی۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کمیٹی کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں جب کہ وزیرقانون، وزیراقتصادی امور، وزیرمملکت خزانہ کمیٹی ممبران میں شامل ہیں۔
معاون خصوصی صنعت وپیداوار اور چیئرمین ایف بی آر کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
ایف بی آر کے مطابق کمیٹی حفاظتی اقدامات سے متعلق سفارشات تیار کرے گی جس کا مقصد اختیارات کے ممکنہ غلط استعمال کو روکنا ہو گا۔
کمیٹی جلد وزیراعظم شہبازشریف کواپنی سفارشات پیش کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.