وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی رسجا کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

0

وکٹران اب پاکستان میں! Your Partner for Reliable Power 🔋 in Pakistan. 🇵🇰 The Best Energy Saving Solution ⚡

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) – وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے راولپنڈی اسلام آباد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے نومنتخب عہدیداران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے نومنتخب صدر ابوبکر بن طلعت، جنرل سیکریٹری سید ارسلان شیرازی، فنانس سیکریٹری ناصر عباس نقوی سمیت دیگر نو منتخب عہدیداران کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ ساتھ ہی ذوالفقار بیگ کو سینئر نائب صدر، عقیل انجم اور اصغر علی مبارک کو نائب صدور، جبکہ حافظ عبدالرحمان اور عاصم ریاض کو جوائنٹ سیکریٹریز منتخب ہونے پر بھی تہنیت پیش کی۔

عطاء اللہ تارڑ نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت آزاد، ذمہ دار اور مثبت صحافت پر کامل یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے رسجا کو ایک فعال اور متحرک صحافتی تنظیم قرار دیا اور کہا کہ یہ ادارہ کھیلوں کی صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت صحافیوں کو درپیش چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے رسجا کی نئی باڈی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ نئی قیادت اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صحافی برادری کے اعتماد پر پورا اترے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.