سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق سٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی،سٹیٹ بینک نے شرح سود 12فیصد سے کم کرکے 11فیصد کردی۔
سٹیٹ بینک اعلامیہ میں کہا گیا کہ مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی شرح سود میں کمی کا سبب بنی۔مہنگائی کی شرح اپریل میں سالانہ بنیادوں پر 0.3فیصد رہی،غذائی اشیا اور توانائی کی قیمتوں میں گراوٹ سے مہنگائی کم رہی،اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایم پی سی نے محتاط زری پالیسی موقف برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا،توقع ہے زرمبادلہ ذخائر جون 2025تک بڑھ کر 14ارب ڈالر ہو جائیں گے۔