پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد سے بھارتی فوج کی کشمیر میں لائن آف کنترول پر سازشی سرگرمیاں بدستور جاری ہیں۔ آج پاک فوج نے ایک اور بھارتی کواڈ کواپٹر مار گرایا۔

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک ہی روز میں بھارتی فوج کے 2کواڈ کواپٹر مار گرائے،
لائن آف کنٹرول پر پاک فوج بھارت کو مسلسل پانچ روز سے منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ آج منگل کے روز پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر پر بھارتی فوج کا ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا، ہے۔ بھارتی فوج کا یہ کواڈ کاپٹر پاکستانی علاقے میں جاسوسی کر رہا تھا۔
مار گرایا جانے والا کواڈ کاپٹر فینٹم فور Phantom-4ہے ،
آج منگل کے دن ہی پاک فوج نے بھارتی 5آسام رجمنٹ کا ایک اور کواڈ کا پٹر آزاد کشمیر کے بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں مار گرایا تھا ۔ اس کے بعد دوسرا کواڈ کوپٹر ستوال سیکٹر میں گرایا گیا۔
دفاعی ماہرین نے بتایا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ اقدامات حالات میں مزید کشیدگی کا باعث بن رہے ہیں، لیکن پاکستان آرمی ہر اقدام کا کچھ بڑھ کر جواب دینے کے لئے پر عزم ہے۔
ایک روز میں دو جاسوس کواڈ کور گرانے کے واقعات پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، دفاعی تیاری اور چوکسی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ دشمن کی طرف سے اس طرح کی حرکتیں خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوششیں ہیں۔
دفاعی ماہرین نے بتایا ہے کہ پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
