
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی نے سرفراز احمد کو ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کر دیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے سرفراز احمد کو ڈائریکٹر بنانے کا اعلان کیا۔ندیم عمر کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ سرفراز ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی بہترین خدمات انجام دیں گے، سرفراز احمد اس سے پہلے بحیثیت کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے کھیلتے رہے، سرفراز کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2019 میں پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
یاد رہے کہ 25 جنوری 2025 کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ 9 سالہ طویل سفر ختم ہوگیا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٗٹ انسٹا گرام پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں سرفراز احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ اپنے سفر کے اختتام کا اعلان کیا تھا۔اس موقع پر فرنچائز کے مالک ندیم عمر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا تھا کہ میں آج آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ میرا وقت ختم ہوگیا۔