بریکنگ نیوزپاکستانتازہ ترین

پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشی ایٹو اپنانے والا پہلا ملک بن گیا، وزیراعظم کا خیرمقدم

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کا حصہ بننے کاخیر مقدم کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشی ایٹو اپنانے والا پہلا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کاپہلا ڈیجیٹل ایف ڈی آئی پروجیکٹ ڈیجیٹل ترقی کےفروغ کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ منصوبہ ان شعبوں پرتوجہ مرکوز کرےگا جو براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے لیےترغیب کاباعث بن سکتےہیں، ملک میں سرمایہ کار دوست ماحول کی فراہمی کی جانب یہ ایک انتہائی اہم سنگ میل ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان جامع ڈیجیٹل معیشت کی طرف گامزن ہے، یہ اقدام معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا عکاس ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button