نئی دلی (نیوز ڈیسک)اداکار ہریتک روشن اور کترینہ کیف حال ہی میں ایک نئے اشتہار میں ایک ساتھ نظر آئے۔جمعہ کے روز انسٹاگرام پر دونوں کی ایک پوسٹ شیئر کی گئی۔تصویر میں ہریتک روشن نے کالے رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے اور وہ کترینہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ جبکہ کترینہ ہریتیک کےکندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے اور اداکار کی طرف دیکھ کر مسکرا رہی ہیں۔ کترینہ سرخ لباس میں خوب جچ رہی ہیں۔کترینہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر اس پوسٹ کو دل کی گہرائیوں سے ری شیئر بھی کیا ہے۔اس خوبصورت جوڑی کو دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے اس پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وہ انہیں ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کررہے ہیں۔ ایک مداح نے کہا. “دونوں خوبصورت لگ رہے ہیں ۔ واقعی آپ دونوں کے ساتھ ایک اور فلم کی ضرورت ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا ، میری پسندیدہ جوڑی۔