تازہ ترینکھیل

دوسرا ٹیسٹ میچ ،بنگلا دیش کی ہدف کیلئے پیشقدمی جاری ،پاکستان پر وائٹ واش کا سایہ منڈلانے لگا

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا آج فیصلہ کن دن ہے اور مہمان ٹیم کو سیریز اپنے نام کرنے کے لیے مزید 100 رنز درکار ہیں۔185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش نے دو وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنالیے ہیں۔بارش اور خراب روشنی کے باعث چوتھے دن کا کھیل جلد ختم کردیا گیا تھا اور آج مہمان ٹیم نے اپنی اننگز 42 رنز سے آگے بڑھائی۔

اس صورتحال کے بعد یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ پاکستان پر وائٹ واش کا سایہ منڈلانے لگا ہے اور دوسرے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم کی گرفت مضبوط ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز بنگلا دیش کی ہدف کی جانب پیشقدمی جاری ہے، کھیل شروع ہوا تو بنگلا دیش کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 42 تھا۔ذاکر حسن 31 رنز جبکہ شادمان اسلام 9 رنز کے ساتھ میدان میں اترے، لیکن ذاکر حسن نے 40 رنز بنائے تھے کہ وہ میر حمزہ کا شکار بن گئے۔ شادمان اسلام 24 رنز بنا کر خرم شہزاد کی گیند پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ چوتھے دن کا آغاز ہوا تو پاکستان نے اس وقت دو وکٹوں کے نقصان پر 21 رنز بنا رکھے تھے، پاکستان کی آدھی ٹیم صرف 65 رنز پربنا کر پویلین لوٹ گئی۔صائم ایوب 20، شان مسعود 28 اور بابر اعظم 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، شکیل مسعود محمد رضوان کا ساتھ دینے کے لئے آئے لیکن وہ بھی دو رنز بنا کر واپس لوٹ گئے۔پاکستان نے کھانے کے وقفے تک چھ وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنائے تھے اس طرح اس وقت بنگلہ دیش کی پہلی اننگز پر پاکستان کو مجموعی طور پر 129 رنز کیبرتری حاصل تھی۔

انڈین کرکٹ ٹیم کو مکملُ سیکیورٹی فراہم کریں گے ،سی پی اوراولپنڈی 

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button