وزیراعظم گورنر ہاؤس میں گورنر و وزیراعلی سندھ سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں امن و امان کی صورت حال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اسلام آباد: ، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزراء بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی پیر صدر الدین راشدی سے ملاقات کا امکان ہے اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ مراد شاہ، گورنر سندھ اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم کراچی کے طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کریں گے، ان کی کاروباری شخصیات سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔