پاک فوج کے سابق افسر کا فیلڈ جنرل کورٹ مارشل ، 14 سال قید
راولپنڈی)(نیوزڈیسک) سابق فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کےالزام میں ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کا کورٹ مارشل کردیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مجاز عدالت نے لیفٹننٹ کرنل ریٹائرڈ اکبر حسین کو جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید کی سزا سنائی ، اکبرحسین کا رینک بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ میجرریٹائرڈ عادل فاروق راجہ ، کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضامہدی کو بھی بغاوت پر سزائیں سنائی جاچکی ہیں ، مجاز عدالت نے 7 اور 9 اکتوبر 2023 کو عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی کو سزائیں سنائیں۔
