Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد مذاکرات خوش آئند ہیں؛ فریقین سنہری موقع سے فائدہ اُٹھائیں؛ اقوام متحدہ

0

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ خلوصِ نیت کے ساتھ مذاکراتی عمل میں حصہ لیں۔

Gas Leakage Web ad 2

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کے مطابق سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ وہ اس سفارتی موقع کو ایک اہم پیش رفت تصور کرتے ہیں اور فریقین کو چاہیے کہ اس موقع کو ضائع نہ کریں بلکہ مثبت اور تعمیری انداز میں بات چیت کو آگے بڑھائیں تاکہ ایک دیرپا اور جامع معاہدہ ممکن بنایا جا سکے۔

اسحاق ڈار سے ایرانی مرکزی بینک کے گورنر ڈاکٹر کی ملاقات

یہ اہم مذاکرات پاکستان کی ثالثی میں اسلام آباد میں شروع ہونے جا رہے ہیں، جن کا مقصد امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والے بحران کو سفارتی ذرائع سے حل کرنا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی تجویز پر امریکا اور ایران دو ہفتوں کی جنگ بندی پر متفق ہوئے تھے، جس کے تحت امریکا نے حملے روکنے جبکہ ایران نے آبنائے ہرمز کو کھولنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

جنگ بندی کے بعد مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے وفود اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، جہاں پاکستان کی میزبانی میں یہ اہم اور تاریخی مذاکرات منعقد کیے جا رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.