امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے نظام زندگی بری طرح متاثر
عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 105.55 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت بھی 3 فیصد اضافے کے بعد 103 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ امریکی صدر نے اپنے خطاب میں ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بہت جلد تمام فوجی اہداف حاصل کر لیے جائیں گے، اور آئندہ دو سے تین ہفتوں کے دوران ایران پر مزید شدید حملے کیے جائیں گے۔