Gas Leakage Web ad 1

ایران کا ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤکے عالمی معاہدے سے علیحدگی پر غور، وجہ بھی سامنے آگئی

0

ایران نے ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے Nuclear Non-Proliferation Treaty سے علیحدگی پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایرانی میڈیا کے مطابق اس ممکنہ اقدام کا مقصد International Atomic Energy Agency کے معائنہ کاروں کے ذریعے مبینہ جاسوسی کو روکنا ہے، جن پر ایران کی جانب سے امریکا اور اسرائیل کے لیے معلومات اکٹھی کرنے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کی ایران کو چاول، سمندری خوراک، فارماسیوٹیکل مصنوعات سمیت متعدد اشیاء برآمدکرنےکی اجازت

رپورٹس کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ اور دیگر متعلقہ ادارے این پی ٹی سے دستبرداری کے معاملے پر غور کر رہے ہیں، اور یہ مؤقف اختیار کیا جا رہا ہے کہ موجودہ حالات میں ایران کے لیے اس معاہدے میں رہنے کا جواز کمزور ہو چکا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ این پی ٹی کے تحت آئی اے ای اے کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران کو پرامن نیوکلیئر ٹیکنالوجی اور آلات تک رسائی یقینی بنائے، تاہم ان کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملوں کے باوجود ادارہ مؤثر ردعمل نہیں دے رہا۔

یہ پیش رفت خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بن سکتی ہے، جبکہ عالمی سطح پر اس کے ممکنہ اثرات پر تشویش پائی جا رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.