دبئی: دبئی ائیرپورٹ پر آنے اور جانے والی پروازیں بتدریج بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔
گزشتہ روز دبئی ائیرپورٹ کے قریب ڈرون حملے کے باعث پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی تھیں، تاہم اب دبئی آنے اور جانے والی پروازوں کا آپریشن مرحلہ وار دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔
14 اپریل کے بعد ملک میں ایل این جی دستیاب نہیں ہوگی: سیکرٹری پیٹرولی
دبئی ائیرپورٹ انتظامیہ نے مسافر پروازوں سے متعلق اپ ڈیٹس کے لیے مسافروں سے اپنی ائیر لائنز سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈرون حملے کے بعد پاکستان سے دبئی کی مزید 53 پروازیں متاثر ہوئیں، جبکہ آج پاکستان بھر سے دبئی سمیت مشرق وسطیٰ کی 100 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ادھر انتظامیہ نے بتایا کہ سعودی عرب، مسقط، شارجہ اور ابوظبی کی 150 پروازیں معمول کے مطابق آپریشنل ہیں۔