تہران: ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ممکنہ ’فالس فلیگ‘ حملے کی سازش تیار کی جا رہی ہے جس کا الزام ایران پر لگایا جا سکتا ہے۔
سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں علی لاریجانی نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ ایپسٹین ٹیم کی باقیات نائن الیون جیسا واقعہ کرانے اور اس کا الزام ایران پر ڈالنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی ایک ممکنہ فالس فلیگ حملے کی سازش کر سکتے ہیں اور اس کا الزام ایران پر عائد کیا جا سکتا ہے۔
علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ ایران بنیادی طور پر ایسے دہشت گرد منصوبوں کی مخالفت کرتا ہے اور اس کی امریکا کے عوام کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اس قسم کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
علی لاریجانی کے مطابق ایران اس وقت امریکا اور اسرائیل کی مبینہ جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کر رہا ہے اور دفاعی کارروائی میں مضبوط اور فیصلہ کن انداز میں جواب دے رہا ہے تاکہ ایران پر حملہ کرنے والوں کو سزا دی جا سکے۔