Gas Leakage Web ad 1

ایران کا کلسٹر بموں سے لیس خیبر شکن میزائلوں سے تل ابیب پر حملہ

ایران کا کلسٹر بموں سے لیس خیبر شکن میزائلوں سے تل ابیب پر حملہ

0

تہران: ایرانی پاسداران انقلاب نے کلسٹر بموں سے لیس خیبر شکن میزائلوں سے تل ابیب پر حملہ کر دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

روسی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر ایک ساتھ درجنوں ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کیا ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان حملوں میں کتنا جانی یا مالی نقصان ہوا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق تل ابیب کی فضائی صورتحال براہ راست دکھانے والے کیمرے کو عین اس وقت نیچے کر کے سڑک کی جانب کر دیا گیا تاکہ فضاؤں میں ایرانی میزائل داخل ہوتے نہ دیکھے جا سکیں۔ حملے کے وقت تل ابیب میں سائرن بھی نہیں بجائے گئے۔

توانائی بحران کا خدشہ: حکومت نے کورونا جیسے منصوبے کو حتمی شکل دیدی، جلد اعلان متوقع

ادھر ایرانی ڈرونز نے خلیج عمان میں امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن پر بھی حملہ کر دیا۔ روسی میڈیا کے مطابق ایرانی حملے کے بعد امریکی طیارہ بردار جہاز خلیج سے دور چلا گیا۔

بحرین کے دارالحکومت منامہ کے 2 ہوٹل اور ایک رہائشی عمارت بھی ڈرون حملے کا نشانہ بنی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.