Gas Leakage Web ad 1

ایران میں حکومت گرانے یا جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے: جرمنی کا دو ٹوک اعلان

ایران میں حکومت گرانے یا جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے: جرمنی کا دو ٹوک اعلان

0

برلن: جرمن وزیر خارجہ جوہان وڈیفل نے واضح کیا ہے کہ جرمنی ایران میں حکومت گرانے یا کسی بھی قسم کی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

ایران پر حملوں کے بعد خام تیل کی قیمت بڑھتے ہوئے 84 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جوہان وڈیفل نے کہا کہ جرمنی مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود فوجی مداخلت سے گریز کرے گا اور نہ ہی ایران میں حکومت تبدیلی کی کسی کوشش کا حصہ بنے گا۔

ادھر چین نے بھی خطے میں جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے روس، ایران، عمان، فرانس، اسرائیل، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطے کیے ہیں۔ چینی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تمام معاملات اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حل کیے جائیں اور فوجی آپریشن ختم کرکے مذاکرات کی میز پر واپس آیا جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.