لندن: برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر 4 لڑاکا طیارے ٹائفون قطر بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایران پر حملوں کے بعد خام تیل کی قیمت بڑھتے ہوئے 84 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی
اپنے بیان میں سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ 4 ٹائفون لڑاکا طیاروں کے ساتھ ساتھ اینٹی ڈرونز صلاحیتوں کے حامل وائلڈ کیٹ ہیلی کاپٹر بھی قبرص پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ برطانیہ ایران پر ابتدائی حملوں کا حصہ نہیں بنا تھا لیکن جب ایران نے خطے کے دیگر ممالک پر حملے شروع کیے تو صورت حال بدل گئی۔
دوسری جانب لندن کے میئر صادق خان نے برطانوی وزیراعظم کے اس مؤقف کو سراہا ہے کہ وہ جنگ میں شریک نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ عراق جنگ سے سبق سیکھنا اور جنگ میں شامل نہ ہونا اچھی بات ہے۔