Gas Leakage Web ad 1

اس وقت جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا خطرہ دہائیوں میں سب سے زیادہ ہے، انٹونیو گوٹریس

اس وقت جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا خطرہ دہائیوں میں سب سے زیادہ ہے، انٹونیو گوٹریس

0

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریش نے خبردار کیا ہے کہ اس وقت جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا خطرہ دہائیوں میں سب سے زیادہ ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی نشریاتی ادارے کی تحقیقات میں ایران کی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ دنیا میں امن کے خواب کو شدید خطرہ لاحق ہے اور عالمی رہنماؤں کو چاہیے کہ وہ کشیدگی میں کمی کے لیے فوری اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی تناؤ کے باعث فوجی اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے اور جدید ٹیکنالوجی تنازعات کو مزید مہلک بنا رہی ہے۔

اس کے علاوہ اقوام متحدہ نے عالمی توانائی کی سپلائی متاثر ہونے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست اثر ہر چیز پر پڑتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.