تہران: اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ جو آج 4 مارچ کو ادا کی جانی تھی، ملتوی کر دی گئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ آج ہونی تھی تاہم اب اسے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ آج نماز جنازہ کے بعد تہران کے امام خمینی نماز ہال میں تین روزہ الوداعی تقریب کی تیاری بھی کر لی گئی تھی جس میں عوام کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔
اے ٹی ایم پر کارڈ بلاک ہونے کا بہانہ بنا کر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ پکڑا گیا
ذرائع کے مطابق خامنہ ای کی تدفین مشہد میں کی جانی تھی مگر اب تدفین کا دن اور وقت ابھی تک طے نہیں کیا گیا۔ اب اس تقریب کو ملتوی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آخری رسومات کا حتمی شیڈول مقام اور انتظامات کے طے نہ ہونے کی وجہ سے مؤخر کیا جا رہا ہے۔
نماز جنازہ کے اجتماع کے مقام، تاریخ اور دیگر تفصیلات فی الحال بتائی نہیں گئیں تاہم ان کا اعلان جلد متوقع ہے۔
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نماز جنازہ کے اجتماع کو ملتوی کرنے کا فیصلہ دیگر صوبوں کے شہریوں کی آراء کی روشنی میں کیا گیا۔ دور دراز کے علاقوں سے نماز جنازہ میں شرکت کے لیے اب بھی متعدد قافلے راستے میں ہیں اور محدود سفری سہولیات کے باعث انہیں پہنچنے میں تاخیر کا سامنا ہے۔ جس کی وجہ سے رہبر اعلیٰ کے نماز جنازہ میں زیادہ سے زیادہ شہریوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے۔