اوٹاوا: کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے ایران پر حملے کے خلاف موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے اقوام متحدہ کو اعتماد میں لیے بغیر یہ حملہ کیا۔
دبئی میں امریکی قونصل خانے پرڈرون حملے سے قونصل خانے کی عمارت میں آگ لگ گئی
کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کا کہنا ہے کہ ایران پر حملہ عالمی نظام کی ناکامی کی ایک اور مثال ہے۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ میں سویلینز پر ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل سمیت تمام فریقوں سے کہا ہے کہ وہ عالمی قوانین کی پابندی کریں۔
دوسری جانب امریکا نے ایران میں ایک اور خطرناک کھیل کھیلنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی سی آئی اے کردوں کو ایران میں بغاوت کے لیے تیار کر رہی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ایرانی کرد مغربی ایران میں شورش کریں گے۔
ادھر اسرائیل اور امریکا کے ایران پر حملے جاری ہیں۔ تہران کے مشہور آزادی اسکوائر پر موجود شہریوں پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے بمباری کی گئی۔