Gas Leakage Web ad 1

ایران کیخلاف غیرقانونی جنگ جھوٹ پرمبنی ہے: امریکی سینیٹر الزبتھ وارن

ایران کیخلاف غیرقانونی جنگ جھوٹ پرمبنی ہے: امریکی سینیٹر الزبتھ وارن

0

واشنگٹن: امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک سینیٹر الزبتھ وارن نے ٹرمپ انتظامیہ کو ایران کے خلاف جنگ پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غیر قانونی جنگ جھوٹ پر مبنی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی سینیٹ میں اقلیتی لیڈر چک شومر کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس کمیٹی کی بریفنگ کے بعد وہ پہلے سے زیادہ تشویش میں مبتلا ہیں کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ جنگ کا جواز ہر گھنٹے بدل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کبھی رجیم چینج کی بات کی جا رہی ہے تو کبھی نیوکلیئر ہتھیاروں کا معاملہ اٹھایا جا رہا ہے، کبھی میزائل کا مسئلہ ہے تو کبھی اپنا دفاع اور کبھی جارحیت۔ انہوں نے کہا کہ اگر جواز بار بار تبدیل کیا جا رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ کوئی حکمت عملی موجود نہیں۔

فخر زمان بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے آؤٹ ہوگئے، وجہ بھی سامنے آگئی

سینیٹ میں ڈیموکریٹک سینیٹر الزبتھ وارن نے کلاسیفائیڈ بریفنگ کے بعد کہا کہ وہ اس نتیجے پر پہنچی ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ کے پاس ایران سے متعلق کوئی منصوبہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جتنا سمجھا جا سکتا ہے اس سے کہیں زیادہ بری صورتحال ہے اور اسی وجہ سے وہ پہلے سے زیادہ فکرمند ہو گئی ہیں۔

الزبتھ وارن نے مزید کہا کہ یہ غیر قانونی جنگ جھوٹ پر مبنی ہے اور ایران کی جانب سے امریکا کو بغیر کسی خطرے کے چھیڑی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ صورتحال پر مشتعل ہیں اور اس جنگ میں مارے گئے افراد کے بارے میں انہیں صدمہ ہے، اور وہ جنگ ختم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گی۔

ادھر امریکا کے ڈیموکریٹک سینیٹر رچرڈ بلومینتھل نے امکان ظاہر کیا ہے کہ امریکا ممکنہ طور پر اپنی زمینی فوج ایران بھیجنے والا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.