Gas Leakage Web ad 1

امریکا میں 43 فیصد عوام کی ایران پر حملوں کی مخالفت، ٹرمپ کی مقبولیت میں بھی کمی: سروے

امریکا میں 43 فیصد عوام کی ایران پر حملوں کی مخالفت، ٹرمپ کی مقبولیت میں بھی کمی: سروے

0

امریکا میں سروے کے مطابق صرف 27 فیصد شہریوں نے ایران پر حملوں کی حمایت کی جبکہ 43 فیصد نے مخالفت کی ہے۔ 29 فیصد افراد نے اس بارے میں کوئی حتمی رائے نہیں دی۔

Gas Leakage Web ad 2

سروے کے مطابق ہر چار میں سے ایک امریکی شہری ایران پر حملوں کا حامی نکلا۔ حملوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں بھی ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ایرانی حملوں کے بعد یو اے ای نے تہران میں سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کردیا

ایپسوس سروے کے مطابق 56 فیصد امریکیوں نے کہا کہ ٹرمپ بیرون ملک امریکی فوج کے استعمال کے لیے زیادہ رجحان رکھتے ہیں۔ 87 فیصد ڈیموکریٹس، 60 فیصد آزاد ووٹرز اور 23 فیصد ری پبلکنز نے بھی اسی رائے سے اتفاق کیا۔

سروے میں 55 فیصد ری پبلکنز نے ایران پر حملوں کی حمایت کی جبکہ 13 فیصد نے مخالفت کی۔ 44 فیصد آزاد ووٹرز نے کہا کہ اگر تیل اور گیس کی قیمتیں بڑھیں تو وہ جنگ کی حمایت نہیں کریں گے۔

سروے 12 ہزار 82 افراد پر آن لائن کیا گیا جس میں غلطی کا امکان تقریباً 3 فیصد بتایا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.