متحدہ عرب امارات نے ایرانی حملوں کے بعد تہران میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق سفارتخانہ بند کرنے کا فیصلہ ملکی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔
جامعہ کراچی میں تدریسی عمل معطل، آج ہونیوالے تمام امتحانات ملتوی
وزارت خارجہ نے کہا کہ تہران میں سفارتخانے کی بندش کے ساتھ سفیر سمیت سفارتی عملے کی واپسی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
بیان میں ایرانی میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ حملے یو اے ای کی خودمختاری اور قومی سلامتی کے خلاف ہیں۔