ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے امریکا کے ساتھ بات چیت سے صاف انکار کر دیا۔
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں اعلان کیا کہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا۔
سرحدی کشیدگی: حساس تنصیبات، سی پیک منصوبوں، غیر ملکی مشنز کی سیکورٹی بڑھانے کا حکم
ایک اور بیان میں علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے خود ساختہ خیالات نے مشرقِ وسطیٰ کو افراتفری میں دھکیل دیا۔
اس سے قبل ایک امریکی جریدے کو انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ نئے ایرانی رہنما سے بات کرنے پر آمادہ ہیں اور دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے نئے رہنما بھی ان سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران پر امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے بعد ایران کی جانب سے جوابی کارروائی جاری ہے جبکہ امریکا اور اسرائیل بھی ایران پر حملے کر رہے ہیں۔